مسجد نیویؐ کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر6 پاکستانیوں کو سزائیں

سعودی عرب کے حکام کی جانب سےمسجدنبویؐ کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر6 پاکستانیوں کو سزائیں سنا دی گئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 3 پاکستانیوں کو 10،10 سال قید جبکہ 3 کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ کی عدالت نے ان افراد پر 20،20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔

ذرائع نے بتایا کہ10 سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں جبکہ 8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں ہلڑ بازی کا واقعہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران رونما ہوا تھا۔ مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چورچور کےنعرے لگائے اور مریم اورنگزیب کو گالیاں دی گئیں۔

یوتھیوں نے خانہ خدا میں بدتہذیبی کی نئی تاریخ رقم کردی

سعودی پولیس کا کہنا تھا زیرحراست افراد پر زائرین اور نمازیوں کی سلامتی اورعبادات میں خلل ڈالنے کا الزام ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Back to top button