مہلک بیماریوں سے بچنے کے لئے نادیہ حسین کا مفت مشورہ

معروف ماڈل اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے خواتین کو مفت مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کو اپنے جسم میں کوئی تبدیلیاں ہوتی ہوئی محسوس ہوں تو فوری طور پر اپنے خون کا ٹیسٹ کروائیں تاکہ وہ مہلک بیماریوں سے بچ پائیں۔ انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نادیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ان کو اپنا وزن بڑھتا محسوس ہوا، خاص طور پر ان کی کمر کے ارد گرد چربی جمع ہونا شروع ہو گئی تھی۔ میک اپ آرٹسٹ نے بتایا کہ چربی جمع ہونے کے علاوہ انہیں ورزش کے دوران بھی جلد تھکاوٹ ہو رہی تھی اور مجموعی طور پر انہیں اپنے جسم میں تبدیلیاں محسوس ہوئیں، چنانچہ انہوں نے معالج سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

نادیہ حسین کے مطابق معالج کی ہدایات پر انہوں نے خون کے چند ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ ان کے تھائیراڈ ہارمونز میں گڑبڑ کے علاوہ ان میں آئرن، وٹامن ڈی اور وٹامن بی کی کمی بھی تھی۔

ماڈل نے بتایا کہ ان وٹامنز کی کمی کے باعث انسانی جسم کا میٹابولزم متاثر ہوتا ہے، جس سے وزن میں اضافے کے علاوہ تھکاوٹ، چڑچڑے پن اور ڈپریشن جیسی علامات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور انسان کا دل کسی کام میں نہیں لگتا۔

عمران کے دوست جاوید آفریدی کا اربوں کا کرپشن سکینڈل

نادیہ حسین کے مطابق وٹامنز کی کمی کی تشخیص کے بعد ابیون نے سپلمینٹس اور وٹامنز سے بھرپور غذائیں کھانا شروع کر دی ہیں اور اب وہ بہتری محسوس کر رہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کی وہ پہلے وٹامنز والے سپلیمنٹس استعمال کرتی آ رہی تھیں مگر کچھ عرصے سے ان کا استعمال ترک کر رکھا تھا جس وجہ سے ان میں آئرن اور وٹامنز کی کمی ہوگئی اور انکے ساتھ مسائل شروع ہو گئے، ماڈل نے مداحوں اور خواتین کو مشورہ دیا کہ انہیں اپنے جسم میں کوئی تبدیلی محسوس ہو تو فوراً خون کے چند ٹیسٹ کروا کر لیں تاکہ کسی بڑے مسئلے سے بچی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خون کے چند ٹیسٹ انہیں جگر، معدے، گردوں اور دیگر اندرونی اعضا کی بیماریوں سے بروقت بچا سکتے ہیں۔

Back to top button