لیبیاکشتی حادثے میں 7پاکستانی جان گنوا بیٹھے

لیبیا کشتی حادثے میں ڈوبنے والوں میں سے10افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،7پاکستانی بھی شامل ہیں
لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی گہرے سمندر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 65 افراد پانی میں ڈوب گئے۔
عالمی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اس افسوسناک واقعے میں تاحال کسی بھی مسافر کو زندہ نہیں نکالا جا سکا ہے۔
کشتی ڈوبنے کا واقعہ گزشتہ روز لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب پیش آیا تھا۔
امدادی کاموں کے دوران 10 مسافروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔6 کا تعلق کرم ایجنسی جب کہ ایک کا باجوڑ سے ہے۔
واضح رہےکہ ڈوبنے والی کشتی میں کم از کم 16 پاکستانی سوار تھے۔دیگر پاکستانیوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔