لبنان،حزب اللہ سےجھڑپ میں8 اسرائیلی فوجی ہلاک

حزب اللہ کےساتھ جھڑپ میں8اسرائیلی فوج ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج نے ہلاکتوں اور7 فوجیوں کےزخمی ہونے کی تصدیق کردی۔
اسرائیل کی بری فوج حزب اللہ کےٹھکانوں پرحملےکےلیےجنوبی لبنان کےاندر داخل ہوگئیں جہاں انھیں جانبازجنگجوؤں کی جانب سےشدید مزاحمت کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔
الجزیرہ کےمطابق حزب اللہ کا کہنا ہےکہ اس نےجنوبی لبنان کےقصبےعودیسیہ میں دراندازی کرنےوالےاسرائیلی فوجیوں پرحملہ کر کےانہیں پیچھےہٹنےپر مجبور کردیا۔
حزب اللہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی فوجیوں کوپسپاہونے سےقبل جھڑپ میں شدیدنقصان اُٹھاناپڑا ہے۔مالی اورجانی نقصان پراسرائیلی فوجی بھاگ کھڑےہوئے۔
یاد رہےکہ اسرائیل نےفضائیہ حملوں کےبعد اب لبنان کےجنوبی علاقوں میں دوبدو لڑائی کےلیےاپنی بری فوجیں داخل کی تھیں۔اسرائیلی بری فوج نےدرجن سے زائد دیہاتوں کوخالی کروالیا۔
حملہ ہواتوانفراسٹرکچرتباہ کردیں گے،ایران کی اسرائیل کو دھمکی
ادھر گزشتہ روز ایران نےاسرائیل میں اہم فوجی اورسیکیورٹی اہداف پرسیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے جسےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونےسنگین غلطی قراردیتے ہوئےایران کو خمیازہ بھگتنےکی دھمکی دی ہے۔
