9مئی کے واقعات میں ملوث افراد روپوش کیوں ہیں ؟

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہے کہ میانوالی ایئربیس پرحملہ کرنےوالوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں،بھانجاشامل تھا،کیااس کی بہنیں اوربھانجا کورکمانڈرہاؤس آئس کریم کھانےگئےتھے؟جولوگ غائب ہیں،ان کا واقعات سےتعلق نہیں توکیوں روپوش ہیں؟
سیالکوٹ میں دیوارشہداءکےافتتاح کےموقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بددیانت شخص ہے،روزنئی کہانی گھڑتاہے،اس کی پارٹی کےلوگ9مئی واقعات کی مذمت کررہےہیں،اس نےلوگوں کوگمراہ کیا،لیکن اب اس کےاندرکےشیطان کوپہنچان رہےہیں۔
وزیردفاع کاکہنا تھا کہ کل پاک،افغان سرحد پر بڑی جھڑپ ہوئی ہےاورپاک فوج نےدہشت گردوں کابڑا حملہ پسپا کیا،آج بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وطن کےلئےجان دینےوالےشہداءکی قربانیوں کویادرکھناچاہیے،اپنے محسنوں کو یاد رکھنا قوم پر قرض ہے
