آصف زرداری 29 ستمبر کو احتساب عدالت طلب

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو مشکوک ٹرانزیکش کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 29 ستمبر کو احتساب عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے ۔

 احتساب عدالت کی جانب سے 8 ارب روپے کی مبینہ مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سمن بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس سے علیحدہ کرچکی ہے۔

مشتاق احمد کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا اور 9 ستمبر کو ملزم کو پیش ہونے کی آخری مہلت دی گئی تھی مگر وہ پھر بھی پیش نہیں ہوئے تھے جس کے بعد عدالت نے مشتاق احمد کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم

دیاتھا۔

Back to top button