مسائل حل ہونے پر ملک احمد حسین ڈیہر کا عمران خان کو ووٹ دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہر نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دیں گے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ ان کی کیا پوزیشن ہے تو انکا کہنا تھا کہ خدا کے فضل سے وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ تحفظات دور کیے جا رہے ہیں ،بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے کچھ مسائل ہیں جو عمران خان حل کرینگے،مسائل کو حل کیا جارہا ہے اس کے بعد میں وزیراعظم کی حمایت کروں گا۔

علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست

یاد رہے کہ چند روز قبل اپوزیشن سے ہاتھ ملانے والے ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہر تحریک انصاف کے منحرف اراکین میں سے ایک ہیں، جو مبینہ طور پر اس ماہ کے اوائل میں اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد حسین ڈیہر نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ عمران خان ن لیگ کے منحرف ایم پی اے سے حمایت حاصل کرنے کیلئے مل رہے ہیں،

اور انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ ان صورتحال میں اپوزیشن سے ہاتھ ملانے پر تحریک انصاف کیسے اپنے رکن قومی وصوبائی اسمبلی کو کرپٹ کہہ سکتی ہے۔اس پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ وزیر اعظم کیخلاف ووٹ دینے کیلئے کتنے پیسوں کی آفر ہوئی تو انہوں نے الٹا سوال کیاکہ وزیر اعظم نے ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی کو کتنے پیسوں کی آفر کی ہے۔

Back to top button