بھارتی گلوکار بادشاہ شادی کی افواہیں پھیلانے والوں پر برس پڑے

بھارتی ریپر و پنجابی گلوکار بادشاہ نے شادی کی افواہیں پھیلانے والوں کو کھری کھری سنا دیں، گلوکار نے بتایا کہ سب بکواس ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دِنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ریپر بادشاہ جلد اپنی قریبی دوست ایشا رکھی کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔
تاہم شادی کی جھوٹی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بادشاہ نے اپنی انسٹا سٹوری پر میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میڈیا کی عزت کرتے ہیں مگر جھوٹی خبر پھیلانا بُری بات ہے، جو کوئی بھی آپ کو یہ بتا رہا ہے، بکواس کر رہا ہے، اسے آپ کے لیے بہتر مصالحہ ڈھونڈنا چاہئے میں شادی نہیں کر رہا۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ بادشاہ جلد ایشا رکھی پنجاب کے ایک گردوارے میں شادی کرنے والے ہیں، بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ریپر بادشاہ اور پنجابی اداکارہ اور گرل فرینڈ ایشا ریکھی کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھی، ان خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ دونوں کی شادی شمالی بھارت کے ایک گوردوارے میں ہوگی۔
تاہم اب بھارتی گلوکار نے ان تمام گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تردید کر دی، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے 37 سالہ ریپر بادشاہ نے لکھا کہ ڈیئر میڈیا، میں آپ کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ ایک بے تُکا مذاق ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں شادی نہیں کر رہا، آپ لوگوں تک جو کوئی بھی ایسی خبریں پہنچا رہا ہے اسے بہتر مصالحہ تلاش کرنا چاہئے، یاد رہے کہ گلوکار ریپر بادشاہ کی اس سے قبل 2012 میں جیسمین مسیح نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی جو 2019 میں طلاق پر ختم ہوگئی، ان دونوں کی ایک بیٹی جیسمی گریس مسیح سنگھ بھی ہے۔
واضح رہے کہ بادشاہ بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کے بہت بڑے نام ہیں جن کے گانوں کو بالی ووڈ میں بھی جگہ دی گئی ہے، بادشاہ کئی سپر ہٹ گانے دے چکے ہیں، جنھوں نے یوٹیوب پر ریکارڈ بزنس کیا ہے، ان کے حالیہ مشہور گانوں میں ٹچ کا فون، سنیک، ہمیں ناچنے کا شوق شامل ہیں۔