جے یو آئی اور تحریک انصاف کا تحریک تحفظ آئین چلانےپر اتفاق

تحریک انصاف اور جے یو آئی نے مل کر تحریک تحفظ آئین چلانے پر اتفاق کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان سے جمیعت علماء اسلام پاکستان کے وفد کی ملاقات،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک ہوئے۔

جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین سیاسی اتحاد اور مل کر تحریک تحفظ آئین چلانے کا اعادہ کیا ۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی راہنما شجاع الملک کی سربراہی میں وفد کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کا اتحاد و شراکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا۔

عمرایوب کاکہنا تھا کہ مولانا شیرانی کے سیاسی موقف کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہم نے مل کر اس ملک میں آئین کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔جمیعت اور تحریک انصاف کی آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے سوچ مشترک ہے۔ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات آج بھی درج کیے جارہے ہیں۔ ہمارے

اقوام متحدہ نے اسرائیلی آرمی کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا

لیڈر کے خلاف 200 سے زائد جھوٹے مقدمات درج کیے گئے۔

اپوزیشن لیڈر کاکہنا تھا کہ  تمام من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈے کے باجود تحریک انصاف نے 8 فروری کو تاریخی فتح حاصل کی۔ہم نے مل کر اس ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔

اسد قیصر وفد کو گرینڈ اپوزیشن الائنس کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اسد قیصر کاکہنا تھا کہ اس وقت ملک میں عملی طور پر مارشل لا نافذ ہے۔شہباز شریف کا چائنہ میں ڈپٹی نائب میئر نے استقبال کیا۔ ہم ملک کو کہاں لے گئے ہیں ؟چھوٹے صوبوں کو اعتماد میں لینا ہوگا ورنہ دوریاں بڑھ جائیں گی۔تحریک تحفظ آئین ملک میں آئین کی بالادستی چاہتی ہے۔ ہم ملک میں آئین کی الادستی پر یقین رکھنے والی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔

Back to top button