پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج  میں آج بد ترین دن رہا اسٹاک ایکس چینج کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کریش کرگئی، آج بینچ مارک کے ایس ای -100  انڈیکس دو ہزار سے زائد پوائنٹس تنزلی کے بعد 72 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً نو بج کر 52 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2دو ہزار 14 پوائنٹس تنزلی کے بعد 71 ہزار 848 پر آگیا جو  کہ گزشتہ روز 73 ہزار 862 پر بند ہوئی تھی۔

تاہم دوپہر تقریباً 11 بج کر 42 منٹ پر مارکیٹ قدرے بحال ہوئی اور 100 انڈیکس میں 1.12 فیصد یا 827 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کیے گئے محصولات کے اقدامات کو پورا کرنے کےلیے مارکیٹ زیادہ ٹیکسز کی اطلاعات پر رد عمل ظاہر کر رہی ہے۔

Back to top button