پاک فوج کے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جان دینے والے سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کردی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ولیم ہارون کی آخری رسومات سینٹ پال چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں، سپاہی ولیم ہارون کی آخری رسومات میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت کی۔

حکومت کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

 

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 سالہ سپاہی ہارون ولیم نے گزشتہ روز کرم میں مادرِ وطن کے دفاع میں جان قربان کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے عیسائی برادری کی ملک کی ترقی میں خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے مشتمل افراد کا مجموعہ ہے جو ریاست کے اجتماعی دفاع کےلیے کوشاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سپاہی ہارون ولیم، سپاہی انوش اور ان کے ساتھیوں کی خدمات کو سراہا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد تفیر، سپاہی انوش روفن اور سپاہی محمد اعظم خان کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی گئی ہے۔

Back to top button