حکومت کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ فارن پالیسی سے متعلق خصوصی سیشن رکھ لیں، حکومت اپنی پالیسی بیان کرے گی،کل یا پرسوں امریکی قرارداد کی مخالفت میں متفقہ قرارداد لائیں گے۔

وفاقی حکومت کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست خارج کرنے کی استدعا

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات دیکھیں تو ان کی واضح فارن پالیسی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی قرارداد کو پاکستان نے مسترد کردیا ہے اور دفتر خارجہ نے قرارداد پر فوری ردعمل دیا ہے، امریکی کانگریس کی یہ قرارداد بلا جواز ہے۔ اسحٰق ڈار نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کےلیے مسودہ تیار کرلیا ہے، قرارداد کا مسودہ اپوزیشن کے ساتھ بھی شیئرکریں گے، ہم اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

یاد رہےکہ امریکی ایوان نمائندگان سے منظور نان بائنڈنگ قراراداد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

Back to top button