پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں نرخ کا بڑھنا قرار دیا جارہا  ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل بڑھی ہیں، حتمی حساب و کتاب اور موجودہ ٹیکس ریٹس کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمت 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.5 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول فی لیٹر قیمت 258.16 روپے اور ڈیزل 267.89 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

Back to top button