تحریک انصاف کا عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

تحریک انصاف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس میں سزا معطلی کے خلاف فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسیران رہا ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ہماری تحریک تیزی سے آگے چلے گی اور ہر جگہ مظاہرے کریں گے۔

یاد رہے کہ عدت نکاح کیس میں سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردی ہیں، اس کیس میں دونوں کو 7،7 قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Back to top button