پنجاب: محرم الحرام کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، جب کہ 7 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی ۔

پنجاب: محرم الحرام کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر گائیڈ لائن جاری کردی۔ وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی، مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

Back to top button