ویب سائٹ سے کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیرموجودگی کی افواہیں گمراہ کن ہیں : الیکشن کمیشن  

الیکشن کمیشن پاکستان نے اپنی ویب سائٹ سے لاہور کے کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیر موجودگی کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کے کچھ انتخابی حلقوں کے فارم 45 کی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے غیر موجودگی کی افواہیں عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، میڈیا غلط رپورٹ کر رہا ہے: وفاقی وزیر توانائی

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 45 کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے تھے پی پی 159 لاہور کے تمام فارم 45 اور فارم 46 بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے ہی موجود تھے، مختلف انتخابی حلقوں کے کیسز اب الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت ہیں اس لیے الیکشن کمیشن اس پر مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

Back to top button