اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب

ایران میں صدارتی انتخابات کے دونوں مراحل مکمل ہونے کے بعد مسعود پزشکیان اسلامی جمہوریہ ایران کے نویں صدر منتخب ہوگئے۔ صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی کو باآسانی شکست دے دی ہے ۔
صدارتی انتخاب میں کے دوسے مرحلے میں مسعود پزیشکیان نے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے، ان کے مدمقابل سعید جلیلی میں ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ حاصل کر سکے۔
فضل الرحمان،شاہد خاقان ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ سب کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، سب کو مل کر ملک کی ترقی کےلیے کام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ 69 سالہ مسعود پزشکیان ہارٹ سرجن ہیں وہ دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کے وزیر تھے، وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار سے اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔
نومنتخب صدر مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے، ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلے تبریز یونیورسٹی سے طب کی تعلیم حاصل کی۔
