جیلوں سے رہا ہونے والے ٹی ٹی پی کے لوگ دہشت گردی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے آپریشن عزم استحکام ابھی شروع نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی کے وہی لوگ دہشت گردی کررہے ہیں جنہیں پاکستان نے جیلوں سے رہا کیا۔

سینیٹر فیصل رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی،سیکرٹری داخلہ،آئی جی ایف سی اوررینجرز حکام سمیت دیگر شریک ہوئے۔

بھارتی فلموں کی نمائش کی راہ ہموار، حکومت نے پالیسی واضح کردی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ دہشت گردی آئی کہاں سے ہے؟ یہ وہ ہی لوگ ہیں جن سےحکومت پاکستان کاطالبان کےساتھ معاہدہ ہوا،ہم نے ان کو اپنی جیلوں سے رہا کیاامید تھی ان کا رویہ ٹھیک ہوگا،اس کے بعد دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہوا ہمارااندازہ غلط ثابت ہوا،گروپ 15، 15اور 20، 20کے بننا شروع ہوگئے، افغانستان اور پاکستان کی جیلوں سےبھی ان کو رہاکیا گیا،اس کے بعد وہ اکٹھے ہوگئےاور زیادہ ترپاکستانی شہری تھے،تحریک طالبان پاکستان کوہم نےرہا کیا۔

محسن نقوی نے اجلاس کوبتایا کہ عزم استحکام آپریشن ابھی نہیں شروع ہوا،میڈیا تک بات پہنچنے میں غلطی ہوئی،یہ نیشنل ایکشن پلان کے 6پوائنٹس ہیں،کسی مخصوص علاقے میں آپریشن کی بات نہیں ہوئی،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی بات ہوئی۔

 

 

Back to top button