دی ہنڈریڈ لیگ؛ نسیم شاہ کو بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کردیا

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ لیگ کےلیے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔

نسیم شاہ کا دی ہنڈرڈ لیگ میں برمنگھم فینکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے پیش نظر نسیم نے پی سی بی کو  این او سی کےلیے درخواست دی تھی تاہم بورڈ نے فاسٹ بولر کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ سال فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے اب چونکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز ہیں اور وہ تینوں فارمیٹ کےکرکٹر ہیں اس لیے انجریز سے محفوظ رکھنے کےلیے احتیاطی تدابیر کےطور پر این او سی کی درخواست مسترد کی گئی، جس سے انہیں آگاہ کردیا گیا ہے۔

یادرہے کہ نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ لیگ کی مہنگی ترین کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھاجس کی مالیت 125,000 پاؤنڈز (یعنی پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 50 لاکھ)بنتے ہیں۔

Back to top button