190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: اعظم خان اور زبیدہ جلال کے بیانات ریکارڈ

اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر مملکت زبیدہ جلال اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے اپنے بیان قلمبند کرادیے۔ریفرنس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں جج محمد علی وڑائچ نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی، عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کی لیگل ٹیم اور عمران خان کے وکلا بھی پیش ہوئے۔

دوران سماعت سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اورسابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نےعدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا جب کہ عدالت نےآئندہ سماعت پر پرویز خٹک،زبیدہ جلال اوراعظم خان کوجرح کےلیے طلب کرلیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے  20 جولائی تک سماعت ملتوی کردی۔

Back to top button