عدت نکاح کیس : عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطل، رہا کرنے کا حکم

 

 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے عمران خان اور بشری بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو کیس سے بری کردیا، اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

عدالت نےخاور مانیکا کی میڈیکل بورڈکی درخواست خارج کرتے ہوئے عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے روبکار جاری کردیے، عدالت نے فیصلے میں کہ اکہ اگر کس اور کیس میں مطلوب نہیں تو عمران خان کو رہا کیا جائے۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے آج ہی مرکزی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، سول جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7سال قید اور 5 ،5لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔

عدالت نے کہا کہ دوسرے کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو عمران خان ،بشریٰ بی بی کو فوری رہا کیا جائے۔

فیصلے سے قبل کمرہ عدالت صحافیوں اور وکلا سے کھچا کھچ بھر گیا اورپولیس کی جانب سے کمرہ عدالت سے پی ٹی آئی کارکنان کوباہر نکالا گیا،پولیس نے صحافیوں اور وکلا کو کمرہ عدالت میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔

 

 

 

Back to top button