حکومت کا ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلزکو سولرسسٹم پر منتقل کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا فیصلہ وزیر اعظم کے قومی پروگرام برائے زرعی ٹیوب ویلز سولرائزیشن اقدام کےتحت کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ ملک بھر میں ایک لاکھ ٹیوب ویلزکوسولرسسٹم پر منتقل کرے گی،3سال کے دوران وزارت قومی غذائی تحفظ صوبوں کےساتھ مل کر منصوبہ مکمل کرےگی۔ وزارت قومی غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کوپروجیکٹ کےلیےکاسٹ شئیرنگ پرفنڈ ریلیز کرے گی،تین سو ارب سے زائد کی لاگت سےزرعی ٹیوب ویلزکی سولرائزایشن کی جائے گی،خیبر پختونخوا، سندھ اور آئی سی ٹی نےورکنگ پیپرز وزارت قومی غذائی تحفظ کو جمع کرادیےہیں

Back to top button