9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سےمتعلق کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی پرفرد جرم عائد کردی۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر 9 مئی کوتھانہ شادمان جلاؤ گھیراو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں،شاہ محمود قریشی کو آج فرد جرم کی کارروائی کےلیے طلب کیا گیاتھا۔

دشمن سکیورٹی فورسزکاعزم کمزور کرنے میں ناکام رہے گا،بلاول بھٹو

شاہ محمود قریشی کو آج صبح انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہورمنتقل کیاگیاتھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کےخلاف کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اورعدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ان پر فرد جرم عائد کردی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتےہوئےکیس کی مزید سماعت 22جولائی تک ملتوی کردی۔

a

Back to top button