وفاقی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک نے اگر ترقی کرنی ہے تو پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ان کا کہنا تھا تاثرہے کہ ان پر کوئی ہاتھ نہیں ڈال سکتا، ہمارے تحمل اور بردباری کو ہماری کمزوری سمجھا گیا ہے، ہمیں سیاسی تربیت دی گئی ہےکہ سیاسی مخالفین کی عزت کی جائے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ طے

انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشسٹ حکمران تھے، ماؤں بہنوں کو گرفتار کیا گیا، شہباز شریف نے پی ٹی آئی دور میں کہا تھا کہ میثاق معیشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکی جائے گی، نظرثانی کا فیصلہ حکومت اوراس کے اتحادیوں کا ہے۔

Back to top button