پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ طے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کو ریاستی ملکیتی اداروں کے انتظامی امور بہتر کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئے قرض پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ نئے اسٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو سات ارب ڈالر 37 ماہ کے عرصہ میں ملیں گے۔

آئی ایم ایف اصل آمدن پر ٹیکس چاہتا ہے : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف نےوفاقی اور صوبائی حکومتوں نےنئے قرض پروگرام کی توثیق کی ہے، صوبائی حکومتیں زرعی آمدن پر ٹیکس بڑھانے کےلیے قانون سازی کریں گی۔آئی ایم ایف کے مطابق معاہدے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سےہو گا، تمام صوبے ٹیکس جمع کرنے کی کوششوں میں اضافہ کریں گے، ان میں خدمات پر سیلز ٹیکس اور زرعی انکم پر ٹیکس شامل ہے،فیڈرل پرسنل اور کارپوریٹ انکم ٹیکس نظام کو بھی ہم آہنگ کیا جائے گا،وفاقی حکومت اور صوبے اس مقصد کےلیے پر عزم ہیں، عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سےضروری فنانسنگ کی یقین دہانیاں بھی ضروری قرار دی گئی ہے، قرض پروگرام کی حتمی منظوری فنانسنگ کے انتظامات کی تصدیق سے مشروط ہے،منافع بخش ادروں کی نجکاری اولین ترجیح قراردی گئی ہے، بجلی اور گیس ٹیرف میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی شرط بھی عائد ہوگی۔

Back to top button