عدت نکاح کیس: سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ، آج سنایا جائےگا

اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج تین بجےسنایا جائے گا۔

اسلام آباد کےایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کی جس دوران خاور مانیکااور عمران خان کے وکلا نے دلائل دیے۔دوران سماعت خاورمانیکا کےوکیل نے کہا کہ  ٹرائل کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے گواہ لانے کا کہا گیا،اگر گواہ لانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عدالت کسی بھی وقت شواہد لےسکتی ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

خاور مانیکا کےوکیل نے دلائل دیے کہ آپ نے فقہ حنفی کا پوچھا تھا،مفتی سعید نے بھی یہ نہیں کہا کہ دونوں حنفی ہیں، سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ ان کے کلائنٹ عمران خان نے شادی کی ہے،انہیں عدت کےبارے میں علم نہیں تمام تر ذمہ داری بشریٰ بی بی کے کندھوں پر منتقل کی جارہی ہے۔

Back to top button