امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انسداد دہشت گردی،انسداد منشیات،سیکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

نظریہ ضرورت ہمیشہ قوموں کو نقصان پہنچاتا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں وزارت داخلہ بھرپور معاونت کرےگی،حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس کےدرمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی،اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیو یارک کا دورہ کرےگا،اسلام آباد پولیس کےافسران کو نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ سے ٹریننگ کےخواہش مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کےتحت مساوی حقوق حاصل ہیں،اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کریں گے،جڑانوالا سانحے کے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانوں کےسامنے پیش کیا گیا۔

Back to top button