دشمن سکیورٹی فورسزکاعزم کمزور کرنے میں ناکام رہے گا،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ ہمارا دشمن دہشتگردی کے خلاف قوم اور سیکورٹی فورسز کا عزم کمزور کرنے میں ہمیشہ ناکام رہے گا

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈی آئی خان کے  رورل ہیلتھ سینٹر پر حملے کی بھرپور مذمت کی ۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت 5 معصوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔معصوم بہنوں اور بھائیوں کے ہر خون کے قطرے کا حساب لیں گے، سفاک وبزدل دہشتگردوں نے خواتین ہیلتھ ورکرز اور بچوں کو بھی نہ بخشا، سیکورٹی فورسز نے بروقت جوابی کاروائی کو یقینی بنایا،جوابی کاروائی میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی جاوید اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے قاتلوں اور ان ان کے سرپرستوں کا بھی سر قلم کر کے دم لیں گے۔۔

Back to top button