پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 3.5فیصد رہنے کاامکان

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی۔پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی،عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد شرح سے ترقی کرے گی،عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کر دی۔پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کےمطابق عالمی معیشت کیلئے ایکٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں،انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی،تاہم عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی،رواں سال ہمسایہ ملک بھارت 6.5 فیصد، چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Back to top button