جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے پر رضامندی ظاہر کردی

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج بننے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

جب کہ جسٹس مشیر عالم ریٹائرڈ نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی،ایڈہاک ججز نامزدگی کےبعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سےشدید مایوسی ہوئی۔جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نےمزید لکھا کہ موجودہ حالات میں بطورایڈہاک جج کام کرنےسے معذرت چاہتا ہوں۔

پی ٹی آئی پر پابندی: اتحادیوں سے مشاورت کریں گے ، خواجہ آصف

ذرائع کےمطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کےلیےجوڈیشل کمیشن کااجلاس 19جولائی کو طلب کیاگیا ہےجس میں ایڈہاک ججز کےلیے 4ناموں پر غور ہو گا۔

Back to top button