پی ٹی آئی پر پابندی: اتحادیوں سے مشاورت کریں گے ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  پر پابندی کےلیے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ضرور ہونی چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کےلیے پارلیمنٹ میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، پی ٹی آئی کامقصد صرف اورصرف اقتدار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن کہتی ہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں،یہی ان کی سیاست کااصول ہے،میرے نزدیک پاکستان سب سے اہم ہے،یہ ہےتو ہم ہیں، سیاسی قائدین ہیں،اس کےبغیر ذاتی زندگی کوئی معنی نہیں رکھتی تاہم پی ٹی آئی کی حرکات کہتی ہیں کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں آئین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف آرٹیکل 6 لگتا ہے،بیرونی طاقتوں کو جاکر آمادہ کیاجاتا ہے کہ پاکستان مخالف باتیں کریں۔

جسٹس مشیر عالم ریٹائرڈ نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نےآئین کے تحفظ کاحلف اٹھایا ہے،آج کل کون کون سے ادارے آئینی حدود سے تجاوز کررہے ہیں؟توہین عدالت کی کارروائی جب بھی ہوئی سیاستدانوں کےخلاف ہوئی۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ 9 مئی کو شہداء کی توہین ہوئی اس پر کوئی سزا اورجزا نہیں،عدالت میں کوئی اونچا بول دےتو توہین عدالت ہو جاتی ہے، 9 مئی کےدن بھی توہین ہوئی،شہداء کےخون کی توہین ہوئی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ جب عدم اعتماد کی تحریک ہوئی توجس طرح انہوں نےایوان کوتحلیل کیا تو ان پر آرٹیکل 6 لگتا ہے اور کارروائی ضرور ہونی چاہیے،کوئی ادارہ پاکستان کی سالمیت سے ماورا نہیں ہے،یہ بیرونی طاقتوں کے پاس جاکر انہیں آمادہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف بات کریں، 9 مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کے وجود پر حملہ تھا اور سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جب راتوں رات جو کچھ ہوا عدم اعتماد کو روکنے کےلیے اور بندیال صاحب نے ججمنٹ دی تو یہ ہمارے مؤقف کی تائید کرتی ہے۔

پارٹی پر پابندی کےحوالے سے امریکا کےبیان پرردعمل دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ میری امریکا سے درخواست ہے کہ وہ غزہ کےحوالے سے تشویش کا اظہار کرے،وہاں بچے مارے جارہے ہیں۔

Back to top button