جسٹس مشیر عالم ریٹائرڈ نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

جسٹس (ریٹائرڈ مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔ اس حوالے سے جسٹس مشیرعالم کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں سپریم کورٹ میں دوبارہ بطور ایڈہاک جج نہیں جاسکتا،جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم نے فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اورارکان کوآگاہ کردیا۔

یادرہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے،اجلاس چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے طلب کیاگیاہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس 19 جولائی کو سپریم کورٹ میں ہوگا۔

بیرسٹرگوہر نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی

خیال رہے کہ ایڈہاک ججز کےلیے سپریم کورٹ کے 4ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے گئے ہیں اور جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈہاک ججز کےناموں پرغور ہوگا۔چاروں ریٹائرڈ ججز کے نام چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تجویز کیے ہیں۔ایڈہاک ججز کےلیے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کے نام تجویز کیے گئے ہیں تاہم جسٹس ریٹائرڈ مشیرعالم نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ جانے سے معذرت کرلی۔

Back to top button