بیرسٹرگوہر نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے سپریم کورٹ میں  ایڈاہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی کا کہنا ہے کہ 2015سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی،سپریم کورٹ نے اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ "ایڈہاک ازم” "آزاد عدلیہ” کے لیےمتصادم  ہے،ایڈہاک ججز کا تقرر اور وہ بھی چھیٹیوں میں اور چار ججز ایک ساتھ تقرر کرنے کوئی مثال نہیں ملتی،چھٹیوں میں چاروں ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرری غیر ضروری ہےاور اس کی مثال نہیں ملتی،اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا،یہ پوری سپریم کورٹ اور اس کے ججوں پر سمجھوتہ ہوگا۔

ڈیرہ،ہیلتھ سینٹرپرحملہ،اہلکاروں سمیت 7افراد شہید،3دہشت گرد ہلاک

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ایک حقیقی خدشہ یہ بھی ہے کہ اس اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے اور بطور پارٹی اس کا موقف ہے،چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے

Back to top button