وزیراعظم کاارشد ندیم کیلئے15کروڑ انعام ،ہلال امتیاز سے نوازنے کااعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے اولمپیئن ارشد ندیم کیلئے 15کروڑروپے انعام،ہلال  امتیاز سے نواز نے کااعلان کردیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم  کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیہ کااہتمام کیاگیا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہلِ خانہ کا استقبال کیا۔

 ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کار کردگی، طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیرِ اعظم نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں 2028 اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس و کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کی بہبود، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے 1 ارب روپے کے اسپورٹس اینڈاؤمنٹ فنڈ کا بھی اعلان کیا۔

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی اعلی کارکردگی اور پاکستان کیلئے اولپکس میں 40 برس بعد طلائی تمغہ جیتنے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔

لاہورپولیس کا9مئی کےملزمان کے گردگھیراتنگ کرنیکافیصلہ

گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کووزیراعظم شہبازشریف کے خصوصی طیارےمیں ملتان سے اسلام آباد اہل خانہ سمیت لایاگیا اور انہیں سٹیٹ گیسٹ کادرجہ اور پروٹوکول دیاگیا۔

Back to top button