مبینہ سہولتکاری الزام :اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید افسران کا تبادلہ کردیا گیا

اڈیالہ جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کےبعد افسران کےتبادلے جاری ہیں۔اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید 3 افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

اڈیالہ سنٹرل جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب احمد کو تبدیل کرکے سیکیورٹی افسر پنجاب پرزن اسٹاف ٹریننگ کالج ساہیوال مقرر کردیا گیاہے۔

آفتاب احمد کو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ تعینات کیاگیا تھا اور انہیں عمران خان کو بیرک سےلانے لےجانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی ۔آفتاب احمد ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم کےتبادلے کےبعد 25 جون کو اڈیالہ جیل میں تعینات ہوئےتھے ۔

لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ثمرہ جبین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل افس بہاولپور لگادیا گیاہے جب کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایجوکیشن ریجنل آفس ڈی جی خان تعینات کیاگیاہے ۔

تبدیل کیےگئے تینوں افسران عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نگرانی اور انہیں جیل میں قائم عدالت میں لانےکی ڈیوٹی پرتعینات تھے ۔

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کےلیے عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

ثمرہ جبین کو یکم اگست کو اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی سپرویژن پر تعینات کیاگیا تھا جب کہ ڈپٹی سپرٹینڈنٹ مظہر اقبال اسلم اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں ڈیوٹی پرتعینات تھے ۔

محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سےتقرریوں اور تبادلوں کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کےالزام میں اڈیالہ جیل کےسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیاگیاتھا اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سےبھی تفتیش کی گئی تھی ۔

Back to top button