پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کےلیے عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کےلیے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی ایک ہفتے کے اندر پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کےلیے تجاویز دیں گے۔ عارف علوی اختلافات رکھنےوالے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کےتحفظات بھی سنیں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی میں مرکزی و صوبائی سطح پر اختلافات شدت اختیار کر گئےہیں۔پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی۔پھر خیبرپختونخوا کےسابق وزیر شکیل خان کو استعفی دینےپر مجبور کیاگیا۔

پی ٹی آئی نے لاہور کا 27 اگست کا جلسہ بھی ملتوی کر دیا

Back to top button