بلوچستان: بولان میں ریلوے پل دھماکےسے تباہ، ٹرین سروس معطل

بلوچستان میں بولان کےعلاقے دوزان میں ریلوے پل دھماکےسے تباہ ہو گیا جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بولان کےعلاقے دوزان میں ریلوے پل کوگزشتہ رات گئےدھماکے سے تباہ کردیا گیا۔دھماکے میں ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی بھی ہوئےہیں، دھماکے کےبعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

بلوچستان بم دھماکوں سے گونج اٹھا، فورسز پر متعدد حملے

ریلوے حکام کےمطابق کراچی اور راولپنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سےاندرون ملک جانےوالی ٹرینوں کو روک دیاگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کردیاتھا۔

Back to top button