وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ،آئینی ترمیم پراعتماد میں لیا

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ،آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت عشائیے کی تقریب ختم ،اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔وزیراعظم نےکل کے جلسے میں ہونے والی تقریروں پر برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سیاسی ماحول میں ایسی کبھی زبان استعمال نہیں ہوئی جو ایک جماعت نے اپنائی ہوئی ہے۔سیاسی جلسے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ انتہائی قابل افسوس ہے۔

 دوسری جانب آئینی ترمیم کیلئے وزیراعظم  نےتمام اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی ۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کیلیے قانون سازی اور نمبرز مکمل ہونے پر بھی حکومتی جماعت کی تیاریاں مکمل۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس یا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی غور کیاگیا۔وزیراعظم کا معاشی صورتحال کے حوالے سے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا۔

Back to top button