پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوگیا،شہری کا تعلق لوئر دیر سے  ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق مریض کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک سے ہے۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ سے سکریننگ کے دوران علامات کی بنا پر ٹیسٹ کے لئےریفر کیا گیا۔متاثرہ مریض بلکل تندرست ہے جبکہ مریض گھر پر ایسولیٹ ہے ۔

ہائی بلڈپریشر کو کیسے کنٹرول کیاجائے؟ڈاکٹرز نے بتادیا

ڈاکٹرمختار بھرتھ نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بڑی مستعدی سے کام کر رھا ھے جن کو کوششیں قابل ستائش ہیں۔ایم پاکس سے بچاؤ کیلیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہےہیں۔وزارت صحت اور صوبے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوے ہیں ۔بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ اییر پورٹ پر سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہاہے۔وفاق اور صوبوں کے ماہرین ایک دوسرے ساتھ دن رات رابطے میں ہیں۔

Back to top button