وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات،ملکی امورپرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جہاں دریائے سندھ میں کینالز بنانے، بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں امن وامان کے حوالے سےکیے گئے اقدامات زیر بحث آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو افغان باشندوں کی اپنے ملک واپسی کے لیے جاری آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر بھی مبارک باد دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورت حال پر بریف کیا، اس دوران بلوچستان اور کے پی میں امن امان کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور امن امان کی صورت حال دن بدن ٹھیک ہو رہی ہے۔