امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت سے کشمیریوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نےمقبوضہ کشمیرکےسیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو روکنے کےلیےاقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کےکمشنر وکی ہارٹزلرکا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مذہبی آزادی کے  معاملے پر اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام افراد حملے یا بدلےکےخوف کےبغیراپنے عقیدے پر آزادی سے عمل کر سکیں۔

پاکستان اور بھارت اپنے درمیان بڑھتی کشیدگی کا معاملہ خود حل کر لیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

 

امریکی ادارہ برائےمذہبی آزادی اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی یکطرفہ تنسیخ کے بعد مذہبی آزادی کی حالت پر تشویش ظاہر کر چکا ہے۔

Back to top button