پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریے کے خلاف بڑا پروپیگنڈا کردیا

مقبوضہ کشمیرمیں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریےپر مخالف اور پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
دو قومی نظریہ ہمیشہ سےپاکستان کےوجود کی بنیاد رہا ہے کیوں کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے۔ دو قومی نظریہ پرکسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں۔
دوسری جانب حقائق کو اپنےجھوٹ اور پروپیگنڈا سے چھپاتے ہوئے بھارتی گودی میڈیا نے دو قومی نظریے کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش شروع کردی ہےاوردو قومی نظریہ کے بیان کو سیاق و سباق سےہٹا کرہندو کارڈ کے طور پر استعمال کرنے کی ناکام کوشش شروع کردی ہے۔
بانی پاکستان قائداعظم نےواضح الفاظ میں دو قومی نظریے کو بیان کیا تھا۔آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو قومی نظریے کی بات کی اوربابائےقوم کےالفاظ کو دہرایا تو بھارتی گودی میڈیا کو آگ لگ گئی اور اس نے ہمیشہ کی طرح پروپیگنڈا مہم شروع کردی۔
سندھ طاس معاہدہ : انڈس واٹر کمیشن نے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیا
قائد اعظم نےاپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ ’’نہیں! مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی‘‘۔مسلمان،ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں؟۔ ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، معاشرتی روایات اور ادب سےتعلق رکھتے ہیں۔
بابائے قوم نےفرمایا تھا کہ ہماری تاریخ ، ثقافت، فن تعمیر ،موسیقی، قوانین ، فقہ اور سماجی تانے بانے زندگی کے ضابطوں میں مختلف ہیں۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں۔ ہمارا مذہب ،رسم و رواج ، روایات، سوچ اورعزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں۔ ہمارے آبا و اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر ان گنت قربانیاں دیں اور بےمثال جدوجہد کی۔ ہم نے پاکستان کے لیے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی گودی میڈیا اور سوشل میڈیا اپنےروایتی جھوٹے پروپیگنڈے سے تاریخ کو مسخ کرکے پیش کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ خطے کی صورت حال پرنظررکھنے والے ماہرین کا کہنا ہےکہ بھارت سے چلنے والے یہ تمام ہتھکنڈے دنیا کی آنکھوں میں اب دھول نہیں جھونک سکتے۔