بجلی سستی،نوازشریف نے عوام سے کیاگیاوعدہ پوراکردیا،مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صنعتی حلقوں سمیت تمام شعبوں کی طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے، الیکشن مہم کے دوران نوازشریف نے قوم سے عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیے تھے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 دن پہلے وزیر اعظم نے بجلی کے ریٹ کم کرکے عوام کو جو عید کا تحفہ دیا، وہ کسی محجزے سے کم نہیں ہے۔ ایک سال میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے، جو انتشار کی پیداوار ہیں، وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے، عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا۔
سینر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2013 سے 2018 تک دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری ختم کی، نواز شریف کے دور میں ترقی، روزگار، مفت دوائیاں، سکول، ہسپتال، موٹروے اور میٹرو بنیں، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کو تباہ کیا، معیشت کو برباد کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں احتساب کے دفتر کو تالے لگا دیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب ہر روز عوام کو ریلیف کے منصوبے دے رہی ہیں، رمضان بازار میں عوام کو 1 ارب 11 کروڑ کا ریلیف دیا۔رمضان پیکج میں 10 ہزار روپے کا راشن گھروں تک پہنچایا گیا، وزیراعلیٰ خود سبزی، آٹا، چینی کی قیمتیں چیک کر رہی ہیں، مریم نواز میو اسپتال اور جنرل اسپتال گئیں، مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، کسان دشمن پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں، حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔