متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نے لاٹری جیت لی

متحدہ عرب امارات میں قرعہ اندازی سےپاکستانی نے لاٹری میں 2لاکھ50ہزاردرہم جیت لئے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی باشندے سمیت پرتگال کے ایک شہری نے بھی انعامی لاٹری جیت لی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے ندیم افضل نے انعامی لاٹری میں 2 لاکھ 50 ہزار درہم جیتے ہیں جس پر وہ کافی خوش نظر آتے ہیں۔ندیم افضل نے لاٹری ٹکٹ آن لائن خریدا تھا لیکن انھیں بالکل یقین نہیں تھا کہ قرعہ اندازی میں ان کا نام نکل آئے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ اس انعامی رقم سے اپنے اہل خانہ کو سیر و تفریح کرائیں گے اور گاڑی خریدنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

Back to top button