رمضان کا اصل پیغام صبر،شکر،اخوت وایثارہے،صدر،وزیراعظم

صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ رمضان کا اصل پیغام صبر، شکر، ہمدردی اور اخوت و ایثار ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک کے آغازپرقوم کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا قوم کے نام پیغ امیں کہنا تھا کہ ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنی چاہیئے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ایک بار پھر ہمیں رمضان کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔ اور یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔

صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ہمیں اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنی چاہیئے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا ہے جو ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ اور یہ وقت ہے کہ ہم امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط کریں۔ یہ وقت ہے کہ ہم باہمی تعاون و اخوت کو فروغ دیں۔

Back to top button