صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے والے شخص کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
صوابی جلسے میں پی ٹی آئی نے امریکا کا جھنڈا لہرانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے صوابی جلسے میں امریکا کے جھنڈے کو مسترد کیا ہےاور اس عمل سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی امریکا کا جھنڈا لہرانے پر غم و غصے کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ صوابی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانےوالے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایبسلوٹلی ناٹ‘ کا جھوٹ بولنےوالوں نےامریکی جھنڈےلہرائے،امیر مقام
واضح رہےکہ صوابی جلسے میں پی ٹی آئی کارکن نے امریکی جھنڈا لہرانا شروع کیاتو قریب موجود دیگر کارکنان نے اسے امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیاتھا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی تھیں مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیےکھڑا رہا اور لہراتا رہاتھا۔
بعد ازاں پی ٹی آئی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سےوائرل ہوئی تھیں۔