ایبسلوٹلی ناٹ‘ کا جھوٹ بولنےوالوں نےامریکی جھنڈےلہرائے،امیر مقام

وفاقی وزیر امیر مقام نےپی ٹی آئی پرتنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکا کے خلاف ایبسلوٹلی ناٹ کا جھوٹا بیانیہ بنانےوالوں نےاسی ملک کےجھنڈے اپنے جلسوں میں لہرائے۔

سینیٹر زاہد خان نےہزاروں ساتھیوں کےہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کیا۔

دیر لوئر میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماسینیٹر زاہد خان کی رہائش گاہ پر عوامی جلسے سےخطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ  سینیٹر زاہد خان، ان کے بھائی، ایوب خان اور دیگرہزاروں ساتھیوں کو اپنی، میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور ورکروں کی طرف سےخوش آمدید کہتا ہوں۔

اسرائیل کو جنگی جرائم کا ارتکاب کرنےپرجوابدہ ٹہرانا ہوگا،اسحاق ڈار

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ایک پریس کانفرنس کا پروگرام تھا تاہم زاہد خان کی محبت میں جلسہ عام بن گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں جس پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر لیڈر کی خواہش ہوتی ہے کہ سچائی بولنے والے اور ڈٹ جانے والے ان کے ساتھ شامل ہوں۔

زاہد خان قومی سطح کے لیڈر ہیں،امیرمقام

امیرمقام نے کہا کہ زاہد خان قومی سطح کے لیڈر ہیں، وہ سچ اور دلیل کے ساتھ بات کرنے کےلیے شہرت رکھتے ہیں، وہ انتہائی باہمت اور سینئر سیاستدان ہیں، ہم سب متحد ہو کر قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں علاقے اور ملک کی ترقی کے لیے آگے بڑھیں گے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ کونسی لیڈرشپ اورپارٹی ملک کو بحرانوں سےنکالنے کی صلاحیت رکھتی ہےاور اگر سوچیں گے تونوازشریف اور شہباز شریف کی طرح قیادت کی حامل ایک ہی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن)ملے گی کو ملک کو تمام بحرانوں سےنکال سکتی ہے۔

امیر مقام نےکہا کہ لوگوں نے کئی قسم کےایجنڈےرکھےہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ آئے، میں اپنی لیڈرشپ، وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کو داد دیتا ہوں جنہوں نےمشکل ترین وقت میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالا۔

Back to top button