اسرائیل کو جنگی جرائم کا ارتکاب کرنےپرجوابدہ ٹہرانا ہوگا،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نےکہاہے کہ اسرائیلی قابض فوج غزہ میں بے گناہ فلسطینوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔اسرائیل کو جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر جوابدہ ٹہرانا ہوگا۔

سعودی عرب میں دوسری مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے وزرائےخارجہ کی کونسل کے اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کےلیےعرب لیگ اوراسلامی تعاون تنظیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ ان کاکہنا تھا کہ گزشتہ سال نومبرمیں ریاض میں عرب اسلامی ممالک کے پہلے مشترکہ سربراہی اجلاس میں غزہ میں جنگ کےخاتمےکے لیے دور رس فیصلے کیے گئے تھے۔

ایبسلوٹلی ناٹ‘ کا جھوٹ بولنےوالوں نےامریکی جھنڈےلہرائے،امیر مقام

وزیرخارجہ نےکہا کہ بدقسمتی سےایک سال بعد مشرق وسطیٰ کے حالات مزید ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل تمام عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کررہا ہے، اسرائیلی قابض فوج غزہ میں بےگناہ فلسطینیوں کےخلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

ایک سال میں ہزاروں بے گناہ شہید ہوئے،وزیرخارجہ

اسحٰق ڈار نےکہا کہ گزشتہ ایک سال کےدوران اسرائیل قابض فوجیوں کی جانب سے حارحیت نےہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ قابض صیہونی فورسز کےجارحانہ اقدامات کا دائرہ لبنان،ایران اور شام تک پھیل چکاہے۔دوسری ریاستوں کی خودمختاری کو پامال کرکےنام نہاد گریٹر اسرائیل کاحصول خطےمیں امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

اسحٰق ڈار نےکہا کہ پاکستان باضابطہ طور پراسرائیل کی جانب سے برادرانہ ممالک کی خودمختاری کی کھلم کھلا ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تنازعہ کےتسلسل نےمستقبل قریب میں سیاسی اورپائیدارحل کےامکانات کو مزید مشکل بنادیاہے۔

وزیرخارجہ نےمزید کہا کہ اسرائیلی مظالم کی مذمت کرنا کافی نہیں۔ہمیں فوری طور پر فلسطینیوں کےحقوق اورمطالبات کےلیےعملی اقدامات کرنےہوں گے، پوری امت مسلمہ ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ہمیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر انکی غیر متزلزل حمایت کا مظاہرہ کرناہوگا۔دوسری ریاستوں کی خودمختاری کو پامال کرکےنام نہاد گریٹر اسرائیل کاحصول خطےمیں امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

Back to top button