عدالت کا بشریٰ بی بی کو کل صبح عدالت میں پیش کرنے کا حکم
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کےواقعات میں بشریٰ بی بی کی طلبی کی درخواستیں منظور کرتےہوئے انہیں کل صبح اڈیالہ جیل کی عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا۔
9 مئی کے 12 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی طلبی اورجسمانی ریمانڈ کےلیے تفتیشی افسران نے درخواستیں دائر کی تھیں۔درخواستوں کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ملک اعجاز اصف نےکی اور درخواستوں کو ابتدائی سماعت کےلیے منظور کرلیا۔
مارگلہ ہلز کیس : چیف جسٹس کے ریمارکس پر علیمہ خان اور عظمٰی خان نے متفرق درخواست دائر کردی
عدالت نےبشریٰ بی بی کو کل صبح 8 بجے اڈیالہ جیل کی عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا۔درخواستوں پر مزید سماعت بروز ہفتہ صبح اڈیالہ جیل میں کی جائےگی۔
سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عدالت پہلے ہی بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرچکی ہے اور عدالت نے تفتیشی افسران کو 7 دن میں بشریٰ بی بی سےتفتیش مکمل کرنے کاحکم دےرکھا ہے۔