شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر برطرف کیا گیا: گورنر فیصل کریم

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان کو برطرف کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کردیے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کل موصول ہوئی تھی،میں اسلام آباد میں تھا آج واپس آتےہی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔انہوں نےکہا ہےکہ صوبائی وزیر شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکی سمری پر دستخط کرکے آئینی اور قانونی تقاضا پورا کیاہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ شکیل خان کو خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن بےنقاب کرنے پرہٹایا گیاہے، پی ٹی آئی میں جو بھی کرپشن کےخلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتاہے۔انہوں نےکہا کہ صوبے میں کرپشن کےریکارڈ توڑے جارہے ہیں، کرپشن خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کامشن اور مقصد ہے۔ انہوں نےکہا کہ جب صوبائی وزیر نےچارج شیٹ کیاتو ہونا یہ چاہیے تھاکہ وزیر اعلیٰ استعفیٰ دیتے تاہم وزیر اعلیٰ نے خود مستعفی ہونےکی بجائے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا مزیدکہنا تھاکہ صوبائی حکومت کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کوراستے سے ہٹایاجاتا ہے، ماضی میں پرویز خٹک کےدور میں احتساب کمیشن کو بند کر دیا گیاتھا۔

Back to top button